User:Saliha siddiqui
Cite error: There are <ref>
tags on this page without content in them (see the help page).مکمل نام ڈاکٹر صالحہ صدیقی،تخلص صالحہ صدیقی فرماتی ہیں۔آپ کی پیدائش بھارت کی ریاست اترپردیش کے شہر اعظم گڑھ میں 15 اکتوبر 1992ء میں ہوئیں۔والد کا نام محمد آزاد احمد اور والدہ کا نام محترمہ شمیمہ بانو ہے۔آپ کی والدہ ہاؤس وائف اور والد بزنس مین ہے۔
ڈاکٹر صالحہ صدیقی کا بچپن اعظم گڑھ میں گزرا،انھوں نے ابتدائی تعلیم درجہ ششم تک ”مدرسہ عمر عاصم اللبنات“سے حاصل کی،اس کے بعد ان کا داخلہ اعظم گڑھ کے مشہور و معروف مدرسہ ”مدرسۃالبنات،منگراواں اعظم گڑھ میں ہوا۔ جہاں انھوں نے درجہ نہم تک تعلیم حاصل کرنے کے بعد اعلیٰ تعلیم کی غرض سے الٰہ آباد آگئیں۔یہاں انھوں نے ہائی اسکول اور انٹر میڈیٹ کا امتحان کرسچن اسکول ”میری وانا میکر گرلس انٹر کالج“ الٰہ آباد سے حاصل کیں۔اس کے بعد الٰہ آباد یونیورسٹی سے بی۔اے (تاریخ،اکنامکس اور اردو) میں کیا اور ایم۔اے(اردو) سے مکمل کیا۔اس کے بعد نیٹ اور جے۔آر ایف (یو۔جی۔سی) سے پا س کر جامعہ ملیہ اسلامیہ،نئی دہلی میں پی۔ایچ۔ڈی (ڈاکٹریٹ) میں داخلہ لیا،اور سابق صدر شعبہ ئ اردو پروفیسر وجیہ الدین شہپر رسول کی نگرانی میں (علامہ اقبال کی شاعری میں ڈرامائی عناصر) کے موضوع پر مقالہ لکھ کر ڈاکٹریٹ کی سند حاصل کی۔اس کے علاوہ انھوں نے سی۔سی۔سے،این۔سی۔سی،اور راشین لینگویج سے ڈپلوما بھی کیا ہوا ہے۔
2. پیشہ وارانہ سفر
ڈاکٹر صالحہ صدیقی ضیائے حق فاؤنڈیشن کی چئیر مین ہے۔ضیائے حق فاؤنڈیشن کی بنیاد یوں تو 2011میں پڑ گئی تھی اور اس نے اپنی خدمات دینا شروع کر دیا تھا لیکن اس کا باقاعدہ رجسٹریشن 2017میں کرایا گیا۔یہ فاؤنڈیشن اردوزبان و ادب کے فروغ،غریب بچوں میں تعلیمی فروغ،انسانی فلاح و بہبود،مظلوم محکوم و معاشی طور پر کمزور خواتین کی مدد،صحت،قدرتی آفات میں ہنگامی سرگرمیوں میں حصہ لینے کے علاوہ مستقل نوعیت کے فلاحی منصوبہ جات پر بھی کام کرتا ہے۔جن میں بے روزگار خواتین کو روزگار دینا،ان کے علم و ہنر کو نئی پہچان دینا،سلائی،بنائی کڑھائی جیسے ہنر کو سامنے لانا،فیس جمع نہ کر پانے والے غریب بچوں کو فری میں اردو،ہندی زبان و ادب اورقرآن مجید جیسی بنیادی تعلیم فراہم کرانا۔یتیم اور بے سہارا بچوں کی تعلیم اور کفالت کا منصوبہ،سڑکوں کے کنارے بے بس و لاچار لوگوں کی مددان سب کی صحت کے لیے فری چیک اپ وغیرہ کا اہتمام، اردو ہندی زبان و ادب کے فروغ کے لیے بھی خصوصی کام کرنا،مختلف ادبی،علمی،لٹریری پروگرام کا انعقاد کرانا، پرانے شعرأ و ادباء کے ساتھ ساتھ نئے قلم کاروں کو بھی فروغ دینا،انھیں پلیٹ فارم دینا،فری لائبریری کا انتظام جیسے اہم کام شامل ہیں۔
اس کے علاوہ ڈاکٹر صالحہ صدیقی درس و تدریس کے کام سے بھی وابستہ ہیں۔
3.ادبی خدمات
تصنیفات ٭اردو ادب میں تانیثیت کی مختلف جہتیں (2013)پاکستانی ایڈیشن،کتابی دنیا،لاہور(2021)
٭علامہ اقبال کی زندگی پر مبنی ڈراما ”علامہ“ پہلا ایڈیشن (2015)دوسرا ایڈیشن (2016)
٭علامہ اقبال کی زندگی پر مبنی ڈراما ”علامہ“
٭ضیائے اردو ”ضیاء ؔ فتح آبادی“ایڈیشن اوّل (2016) ایڈیشن دوم (2021)
٭سورج ڈوب گیا کا تنقیدی و تجزیاتی مطالعہ”ضیاء فتح آبادی کا افسانوی مجموعہ“ (2017)
٭سورج ڈوب گیا(ہندی ترجمہ)۔(2017)
٭ڈراما ”علامہ“ (ہندی ترجمہ)،(2017)
٭نیاز نامہ ”نیاز جیراج پوری: حیات و جہات،(2017)
٭ کرونا و کانگو وائرس(بچوں کی کہانیوں کا مجموعہ) (2020)
دیگر ٭ متعدداردو و ہندی اخبارات و ادبی رسائل و جرائد،سوشل میڈیا پلیٹ فارم و مختلف ویب سائٹس پر مضامین،بچوں کی کہانیاں،افسانے شائع ہوتے رہتے ہیں۔
.4اعزازات و انعامات
اعزازات وانعامات ٭ مہر لال سونی ضیاء فتح آبادی نیشنل ایوارڈ 2014 علمی و ادبی خدمات کے لیے۔
٭ اتر پردیش اردو اکیڈمی ایوارڈ 2015”ڈراما علامہ پہلے ایڈیشن کے لیے“۔
٭ریاستی سطحی ”اردو خدمت گار ایوارڈ 2015“احمد نگر،ضلع اردو ساہتیہ پریشد وہفت روزہ مخدوم،سنگم نیر(اردو ادب میں تانیثیت کی مختلف جہتیں کے لیے)۔
٭ہلپ کیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے ”جہانگیری اردو لٹریری ایوارڈ“ 2015(ڈراما علامہ کے لیے)۔
٭اس کے علاوہ وقتا فوقتا مختلف اداروں و تنظیموں سے انعامات و اعزازات سے حوصلہ افزائی ہوتی رہتی ہے۔
مصروفیات ٭درس و تدریس
٭”ضیائے حق فاؤنڈیشن“ Owner
پتہ: Email salehasiddiquin@gmail.com
5..نمونہ کلام
(رنگ)
گرمی کی چھٹیوں کے بعد آج گڈو کے اسکول کا پہلا دن تھا۔نئے جوتے،نئے بستے،نئی کتابوں کی خوشی نے گڈو کو پوری رات بے چین رکھا تھا،وہ صبح ہونے کا بے صبری سے انتظار کرنے لگا،صبح ممی نے گڈو کو تیار کیا اورگڈو بہ خوشی اچھل کود کرتا ہوا اسکول گیا،اسکول میں گڈو کو بہت سے نئے پرانے بچے ملے وہ بھی ان بچوں میں گھل مل گیا،گڈو اپنی نئی ٹفن سے کھانا کھانے کے لئے لنچ کا انتظار کرنے لگا،لنچ کے وقت گڈو کی دوسرے نئے بچوں سے بھی دوستی ہوئی۔
لنچ کے بعد آرٹ کلاس میں ٹیچر نے سارے بچوں کو بال بنانا اور ان میں رنگ بھرنا سکھایا،سارے بچے اپنے رنگ برنگے رنگوں سے ان بالوں میں رنگ بھرنے لگے،گڈونے جب آس پاس نظر گھمائی تو دیکھا اس کے دوست جو اسے لنچ کے وقت ملے تھے وہ بیٹھے تھے،گڈو نے ان سے پوچھا تم بھی بناؤ؟ تم اپنے بال میں رنگ کیوں نہیں بھر رہے؟جواب نہ ملنے پر وہ خاموش ہوگیا اور دوبارہ بال میں رنگ بھرنے لگا۔۔۔۔
ٹن۔۔۔ٹن۔۔۔۔ٹن۔۔۔اسکول کی گھنٹی بجی،اور سارے بچے دوڑتے، اچھلتے،کودتے،پھاندتے،گھر کی طرف چل پڑے،گڈو بھی گھر آیا،اور ممی کو ہکلاتے ہوئے ایک ہی سانس میں تیزی سے اسکول میں ہوئے دن بھر کے قصے سنانے لگا۔
شام کو جب ممی نے ہوم ورک کرایا تو گڈو نے اسکول میں بنائی ہوئی بال بھی دکھائی اور اپنا کلر باکس ممی کے سامنے رکھ دیا،ممی نے کلر باکس دیکھا اور حیرت سے پوچھا بیٹا! آپ نے سارے کلرس کو چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کیوں توڑ دیا؟؟ تو گڈو نے ہنستے ہوئے بولاممی۔۔۔ممی دیکھو نا۔۔میرے پاس کتنے سارے کلرس ہوگئے ہیں یہ دیکھو میرے پاس تین تین لال والے رنگ ہے اور ہاں۔۔۔یہ پیلا والا بھی۔۔۔اور نیلا بھی۔۔ممی۔۔ممی۔۔میں نا اپنے دوستوں کو بھی یہ کلر دونگا پھر ہم سب مل کر بال میں رنگ بھرینگے۔۔۔اب تو میرے پاس ڈھیر سارے رنگ ہیں نا۔۔۔۔یہ کہہ کر گڈو کھیلنے میں دوبارہ مشغول ہوگیا اور ماں حیرت سے گڈو کو دیکھتے رہ گئی اور من ہی من مسکرا اٹھی۔۔۔۔!
- ^ Nakagawa, Nasir. "DR.SALEHA SIDDIQUI INDIA – URDUNET JAPANاردونیٹ جاپان". Retrieved 2021-12-12.