User:Mirbaba
پروفیسر احمد رفیق اختر جدید رور کے ایک ممتاز مسلم سکالر ہیں جن کے خیالات کی روشن خیالی سے موجودہ دور کی صبح نو کا آغاز ہو۔ کتابی تعارف کے مطابق پیچیدہ سوالات کے جوابات عقل سے دیتے ہیں۔ انہوں نے اپنے زمانہ طالب علمی کے دوران ادب، فلسفہ، مختلف النوع مذاہب اور تمام معاصر مضامین کا بغور مصالعہ کیا اور پھر اسی گہرے مطالعاتی رحجان نے بالآخر خداشناسی تک ان کی رہنمائ کی۔ ذہنی استفسار کی مسلسل پیش رفت نے انہیں بالآخر منطقی انجام تک پہنچادیا۔ آپ اس مطالعاتی اپروچ کے مالک ہیں جو کسی طور بھی عقلی دلیل اور مروجہ سائنسی اصولوں کی کسوٹی پر پرکھے بغیر مطمیئن ہی نہیں ہوتی۔ اپنے پیشے کے چناوء کے دوران ان ک ذہانت اور پرچار کو جو کہ اس وقت اپنے بام عروج پر تھے فطرت کی ایک پیچیدہ پرین گتھی سے نبردآزما ہونا پڑ گیا کہ، " خدا موجود ھے کہ نہیں "، " کیا میں آذاد ھوں؟ یا کسی ان دیکھی الہامی ہستی یا قوت کو جوابدہ ھوں؟ "
Prof. Ahmed Rafique Akhter Professor Ahmad Rafique Akhtar is a distinguished Muslim scholar of Modern Era. The enlightment of his thoughts has heralded the dawn of a new age in the present world. Due to his acquaintance with books, intricate queries in his wits; he studied literature, philosophy, Mythologies and all contemporary subjects during his student life. His tendency of intensive study led him to think profoundly about God. This inquisitiveness of mind continued its progress towards the logical end. He was gifted with a philosophical approach which is not satisfied without scrutinizing the process of intellectual capacity, objectively according to scientific principles. At the stage of his career choice, his exuberance and intelligence reached its pinnacle when he was faced with the most problematical query of its nature,” Does God exist or Does he not ”, “Am I free or to be accountable in front of an unseen divine force.”
ذہنی تحقیقات کے اس سفر کا آغاز شک اور انکار سے ھوا۔ مرکزیت توجہ، مطالعاتی سمت اور غور و فکر میں ان کی زندگی کے آٹھ سال صرف ہوۓ۔ انہوں نے اپنی تمام تحقیقات اور جدوجہد کو صرف ایک نقطہ کی تلاش میں وقف کیا کہ کسی طرح خدا کی موجودگی کا انکار کیا جا سکے۔ ان کا مقالہ نہایت آسان تھا کہ، اگر ایک انسان ہزار بار بھی خطا کا مرتکب ہو تو بھی وہ انسان کہلاۓ گا مگر خدا کی اگرایک بھی غلطی نکل آۓ تو وہ خدا نہیں کہلوا سکتا۔ چناچہ انہوں نے تلاش خدا وند کیلیۓ اس حجت کو ایک معیار مقرر کرنے کا اعلان کیا کہ خدا کے الفاظ ( قرآن ) میں سے صرف ایک خطا کو ڈھونڈھ لیں۔ ان کی تمام چھان بین، سائنسی تحقیقات، علمی تحقیقات اور تلاش بیکار گئ جب انہیں پتہ چلا کہ ان کی جملہ سعی نے وجود خداوند اور قرآن کا اثبات کیا ھے۔ نتیجاتاً انہوں نے خدا کو اپنی اولین ترجیح بنالیا۔ وہ پہلے سے ہی ایک استاد تھے لیکن اب رخ بدل گیا ھے ان کا یقین واثق ھے کہ اللہ تجسس علمیہ کی ترجیح اول ھے۔ He started the journey of his mental investigation from doubt and denial. The center of attention and the direction of his study and meditation took eight years of his life; he dedicated all his investigation and struggle to find a reason to deny the existence of God. His thesis was very simple, if a man commits thousands of mistakes he still remains a human being, but if we find even one mistake of God, He can not be a God. Thus he declared the criterion to find God; he had to uncover only one error in God’s words,” The Quran”. All his explorations, scientific investigations and academic researches and findings were rendered futile when he found that his efforts lead him to the confirmation of the Quran and existence of God. Consequently he made God his first and foremost priority. He was already a teacher but the focus of his teaching had now diverted to his findings about God. He believes that God has to be the top priority of every single intellectual curiosity.
کیا لکھوں اور کیسے لکھوں _ _ _ ٱس شخص کے بارے میں کہ جو عبارت کے احاطے میں ھی نہیں آتا _ _ _ کہ جس کے بارے میں لکھنا یابولنا شروع کریں تو الفاظ کم پڑ جاتے ھیں۔ خیالات کے ٱمڈتے ھوۓ سیلاب کو سمیٹنا ناممکن ھو جاتا ھے، ٱن کی شخصیت کے کس پہلو سے بات شروع کروں اور کس پر ختم _ اور پھر بھی نہ جانے کتنے پہلو ایسے رہ جائیں جن کا احاطہ نہ ھو سکے۔ اور پھر یہ کہ کوئ تو پہلو ٱن کی شخصیت کا ایسا بھی ھو کہ جو دیگر پہلوٶں کی نسبت کم مضبوط اور کم روشن ھو۔ مگر ایسا ھے نہیں۔ اس شخص کے بارے میں لکھتے ھوئےہچکچاھٹ صرف مجھے ھی درپیش نہیں بلکہ ھر وہ شخص اس امتحان سے گزرا ھے جس نے یہ جسارت کی ھے۔ ممتاز مۘفتی جیسا ثقہ قلمکار بھی یہ حق ادا نہ کر سکا اور حق ادا بھی کیسے ھو کہ وہ شخص گر معجزہ نہیں تو معجزہ سے کم بھی نہیں کہ جس کی زندگی کا ایک ایک سانس خالقِ کائینات کے ساتھ کسی نہ کسی طرح جڑا ھوا ھے۔ کہ جس نےترجیحات کے فلسفے کو ازسرِ نو زندہ کرتے ھوۓ خدا کو انسان کی ترجیحِ اوّل قرار دیا۔ کہ جس نے اپنی زندگی کو خدا کے لیے وقف کیا تو اس کا حق ادا کردیا اور جس نے اس مالک ٱلملک کی تسبیح ک ٹھانی تو نہ صرف خود بلکہ لاکھوں دیگر افراد کو اس سعادت کا حقدار ٹھہرادیا۔ اور جس نے اسلامی تاریخ میں پہلی مرتبہ متشابہات جیسے موضوع پر جۘراتِ خیال کا مظاھرہ کیا اور جو اسلامی تاریخ کی وہ پہلی شخصیت ھے کہ جس نے حروفِ مقطعات کی بنیاد پر علم الاسماء کی ایک باقاعدہ شاخ متعارف کرائ اور اسماء کو ان کی صفات بخشتے ھوۓ اس علم کو سائینسی بنیادوں پر استوار کیا اور جس پر اللہ رپ العزت کا اتنا کرم ھے کہ اسے اپنا نام بتا کر مزید کچھ بتانے کی ضرورت نہیں رھتی کہ وہ خود یہ کام کر دیتاھے۔ پروفیسر احمد رفیق اختر سے پہلے بہت بڑے علماء اور فضلاء گزرے ھیں لیکن پروفیسر صاحب کو یہ امتیاز حاصل ھے کہ جو علم اللہ نے انھیں عطا کیا ھے وہ مشاہد پہلے کسی بھی شخص کو حاصل نہیں ھوا۔ علم الاسماء کے بارے مین کہا جاتا ھے کہ محی الدین ابنِ عربیؒ کو اس کی سن گن تھی اور وہ اس کی مختلف جہات سے واقف تھے مگر یہ حقیقت ھے کہ انھوں نے اس علم کا عملی شکل میں کبھی جامع مظاھرہ نہیں کیا، جبکہ پروفیسر صاحب روزانہ سینکڑوں لوگوں سے ملاقاتوں کے دوران اس علم کے ذریعے انھیں نہ صرف اسماء الحسنی' دیتے ھیں بلکہ ان کی شخصیات کے مختلف باطنی پہلوٶں کے بارے میں انہیں آگاہ بھی کرتے ھیں۔ ان کی بیماریوں کا علاج بھی انہی اسماء اور مسنون دعاٶں کے ذریعے تجویز کرتے ھیں۔ نوجوانوں کی شادیوں کے سلسلے میں وہ اسی علم کی بنیاد پر یہ بتادیتے ھیں کہ کونسا نام آپ کے لیۓ موزوں ھو گا اور یہی اصول نوزائیدہ بچوں کے نام رکھنے پر بھی منطق کرتے ھوۓ لوگوں کے لیۓ آسانی کا باعث بنتے ھیں۔ وہ کہتے ھیں کہ کسی شخص کا نام ھی اس کی زندگی کا پروٹوکول ھے۔ اس کے نام میں اس کی زندگی کے نشیب و فراز، مزاج، بیماریاں، رزق اور دیگر تمام پہلو پوشیدہ ھوتے ھیں اور یہ کہ کچھ ناموں کی کچھ کے ساتھ موانست اور کچھ سے مخاصمت ھے۔ باھمی موانست والے یکجا ھونگے تو امن اور سکون رھے گا اور مخاصمت والے اکٹھا ھونگے تو لڑائ اور فساد۔ یہ وہ Basic Categories کا علم ھے جو اللہ تعالی' نے پروفیسر صاحب کو عطا کیا ھے۔ یہ اتنا مسحور کن علم ھے کہ دیکھنے والا انگشتِ بدنداں رہ جاتا ھے۔ ھم جس شخص کو سالوں ساتھ رھنے کے باوجود بھی نہیں جان سکتے پروفیسر صاحب اس کا نام سن کر ھی جان جاتے ھیں۔ وہ کہتے ھیں کہ لوگوں کو اسماۓ ربانی دینے کے لیۓ ضروری تھا کہ میں ان کے باطن کو جان سکوں۔ اللہ نے مجھے یہ علم اس لیۓ دیا کہ میں لوگوں کی اپنے بارے مین کہی ھوئ باتوں سے دھوکہ نہ کھاٶں اور ان کا صحیح تجزیہ کر سکوں۔ قرآن کے ان الفاظ کے مطابق کہ اللہ کے بندے کائینات کے اسرار و رموز پر بھی غوروفکر کرتے رھتے ھیں۔ پروفیسر احمد رفیق کائیناتی علوم پر خاص دسترس رکھتے ھیں اور اس سلسلے میں ھونے والے سائینسی تحقیقی کام پر گہری نظر رکھتے ھیں۔ Cosmology ان کا پسندیدہ مضمون ھے۔ Big Bang کے بارے میں اکثر بیان کرتے رھتے ھیں۔ امریکہ جانے سے پہلے میں نے پوچھا تو کہنے لگے کہ Cosmology پر کوئ تازہ ترین کتاب ملے تو لیتے آنا۔ وہ سائنسی تحقیقات سے قرآن کے حقائق کو ثابت کرتے ھیں۔ ان کے الفاظ میں قرآن کتابِ تحلیق ھے اور سائنس کتابِ تحقیق۔ خلائ تحقیق پر بھی خاص نظر رکھتے ھیں، ایک دفعہ میں اور ایک اور شخص پروفیسر صاحب کو ملنے کے لیۓ گوجر خان گۓ، یہ صاحب Space Technology کے شعبے سے منسلک تھے اور پی ایچ ڈی کر رھے تھے۔ پروفیسر صاحب حیران کن طور پر ان کے ساتھ دو گھنٹے تک صرف اسی شعبے کے حوالے سے گفتگو کرتے رھے۔ پروفیسر صاحب علم کی تمام شاخوں پر دسترس رکھتے ھیں اور شاید یہی وجہ ھے کہ ان کی محفل میں سوال کرنے کی آزادی ھوتی ھے۔ کوئ شخص کوئ بھی سوال اٹھاسکتا ھے اور پروفیسر صاحب انتہائ خندہ پیشانی سے اس کا جواب دیتے ھیں کیونکہ وہ کہتے ھیں کہ علم سوال سے ھے۔ حضرت عباسؓ سے کسی نے پوچھا کہ آپ کو اللہ تعالی' نے اتنا علم کیسے دیا؟ فرمایا میں سوال بہت کرتا تھا۔ پروفیسر صاحب سوال کرنے والے کو بہت پسند کرتے ھیں۔ سوال کتنا بھی ٱوٹ پٹانگ یا پست علمی کی بنیاد پر کیا گیا ھو وہ اس کا جواب اتنے ھی علمی انداز اور جامعیت کے ساتھ دیتے ھیں۔ ایک عام عالمِ دین یا دانشور اور پروفیسر صاحب کی محفل کا یہ بنیادی فرق ھے کہ یہاں سوال کرنے والا سوال کرتے ھوۓ گھبراتا نہیں اور جواب دینے والا اس خوف میں مبتلا نہین ھوتا کہ کوئ سوال ایسا نہ آجاۓ جس کا جواب اس کے پاس نہ ھو۔ آج تک کبھی ایسا نہ ھوا۔ یہ اللہ کا انعام نہیں تو اور کیا ھے !!! پروفیسر صاحب کا کمال یہ ھے کہ قرآنی اصول " لم تقولون مالا تفعلون " کے تحت وہ جو بھی کہتے ھیں پہلے اس کو خود اپنے اوپر لاگو کرتے ھیں۔ حضر بایزید البسطامیؒ فرماتے ھیں کہ میں نے تیس سال مجاھدہ کیا، میں نے علم اور اسکے مطابق عمل کرنے سے کسی اور چیز کو اپنے لیۓ مشکل نہ پایا۔ پروفیسر صاحب اس مشکل ترین کام کو بھی بآسانی انجام دیتے ھیں۔ اگر لوگوں کو تسبیح کرنے کے لیۓ کہتے ھیں تو خود ان سے کہیں زیادہ ذکرِ الہی' کرتے ھیں۔ اگر لوگوں کو توازن کی تلقین کرتے ھیں تو خود ان ک زندگی اس کا ایک بہترین نمونہ پیش کرتی ھے۔ لوگوں کو اگر نارمل اور سادہ زندگی کا سبق پڑھاتے ھیں تو خود سادگی اور Normalcy کی بہترین مثال ہیں۔جہاں مخلوقِ خدا کے ساتھ وقت گزارتے ھیں وھاں اپنے اھلِ خانہ کے ساتھ شاپنگ کے لیۓ بھی جاتے ھیں۔ وہ عام لوگوں کی طرح زندگی گزارتے ھیں حالانکہ وہ عام نہیں اور یہی ان کے لیۓ مشکل کام ھے کہ غیر معمولی ھوتے ھوۓبھی عام لوگوں کی طرح زندگی گزاریں۔ لیکن یقین جانییۓ کہ وہ یہ مشکل کام بھی کامیابی سے کر رھے ھیں اور اس سب کچھ کی وجہ صرف اور صرف علم ھے۔