User:Malik Jahanzeb khan
https://drive.google.com/file/d/1HNsh6xfutOgmL6exy7wfUs6nF17bgkvc/view?usp=drivesdk
ہسٹری۔موضع بھیرکلیال۔ موضع بھیرکلیال گوجرخان تحصیل کا ایک بڑا موضع ہے ۔ یہ موضع گوجرخان سے 28 کلو میٹر جنوب مغرب میں واقع ہے۔ یہ ایک ذرعی موضع ہے۔ گوجرخان میں سب سے زیادہ مونگ پھلی اسی موضع میں ہوتی ہے۔ اس موضع کی زیادہ تر لوگ پاک آرمی سے وابستہ ہیں۔ سات جوانوں نے اپنے پاک وطن پہ جان کا نذرانہ دیا ۔ اگر آپ کو پٹواری کہ پاس جانا پڑے تو ضرور آپ ریکارڈ چیک کریں گے۔ موضع کی تاریخ بارے پڑیں گے۔ اور آگاہی حاصل کریں گے۔ موضع بھیرکلیال کی بنیاد آوان قوم کی شاخ گوت گنگال کہ بزرگ نے پندرھویں صدی میں رکھی۔ سترہویں صدی کہ نصف تک اس موضع میں سالم آوان گنگال ہی آباد تھے۔ سترہویں صدی کہ آخر میں کچھ بھٹی کلیال راجپوت طاہون کی وباء کہ دوران ڈہوک الو سے آ کر ڈہوک گنگال میں آباد ہو گے۔ اٹھارہویں صدی میں کچھ اور راجپوت خاندان آباد ہوئے ِجو رشتہ داری یا دوستانہ کی بنیاد پر ِادھر آۂے۔ جن میں حیال راجپوت۔ چوہان کنیال راجپوت۔ کیھنگر راجپوت نگیال۔ راجپوت بنگیال راجپوت دھمیال۔ راجپوت تھتھال۔ ان سب کا ایک ایک گھر آباد ہوا تھا ۔ اٹھارہویں صدی میں کافی غیر کاشتکار قومیں بھی آباد ہوئیں۔ ِ 1860 تک یہ موضع ڈہوک گنگال چلتا رہا جو اب بھی ریکارڈ میں موجود ہے ۔ جب انگریز نے 1860 میں پہلا بندوبست کیا۔ اور اس نے موضع جات تشکیل دیے۔ اس وقت دو پتی تھیں۔ پتی سے مراد وہ لینڈ جو ایک فرد یا ایک قوم کی ملکیت ہو۔ جس پر ایک ہی قوم مالک و قابض ہو جہاں ہر سہولت میسر ہو پتی کہلاتی تھی۔ موضع جات بننے سے پہلے وہاں کا مالک اعلی سمجھا جاتا تھا ۔ جس کہ حقوق ملکیت مالک اعلی ہی رہتے ہیں۔ ایک پتی میں مالکان کامل اوان گنگال تھے۔ اور اس میں ایک ڈہوک گنگال تھی ۔ اور اس پتی میں اوان گنگال کا رقبہ 6500 کنال تھا ۔ آوان گنگال اس پتی میں کامل مالک کی حیثیت رکھتے تھے ۔ جس میں دو تالاب اور قبرستان مسجد خانگاہ شادو بھورہ چراغاں وغیرہ۔ جس کا آج بھی لٹھا علحدہ ہے۔ اس کا خسرا نمبر 1 تا 1044 تک ہے ۔ یہ پتی موضع کی حیثیت رکھتی تھی۔ اس پتی کہ شمال میں ایک کلو میٹر کہ فاصلہ پر ڈہوک بھٹ تھی۔ جہاں سید آباد تھے۔ 1860 میں موضع بنا اب وہاں سے ختم ہو گیا ۔ اس پتی کہ جنوب میں ڈہوک ہتھیال تھی۔ جہاں گکھڑ قوم آباد تھی۔ جو 1860 کو موضع بنا ۔ اب وہاں سے ختم ہو کر ڈہوک الو کہ ساتھ آباد ہے ۔ اس کہ مغرب میں درکالی کلاں موضع ہےِ۔ اس کہ مشرق میں بھیر ہتھال ہی کا رقبہ ہے ۔ دوسری پتی میں مالکان کامل بھٹی کلیال تھے۔ یہ پتی بھیر ہتھیال کو کراس کہ شروع ہوتی ہے۔ اس پتی کا خسرا نمبر 1045 سے 3000 سے اوپر تک ہے۔ اس میں دو ڈہوک تھیں۔ ِ ڈہوک حاجی گل اور ڈہوک الو رقبہ 7500 تالاب دو مسجد قبرستان خانگاہ پکا مقام چراگاہ وغیرہ۔ یہ پتی بھی علیحدہ موضع کی حیثیت رکھتی تھی ۔ اس کہ شمال میں بھیر آہیر جنوب میں بھینس۔ مشرق میں ممنیالہ مغرب میں بھیر ہتھیال ہے۔ جب 1860 کہ بندوبست میں ایک انگریز اسسٹنٹ کمشنر دیکھا کہ ان دونوں پتی دو موضع بنانے کی بجائے ان دونوں کو ملا کہ ایک موضع بنا دیا جاۂے ۔ جس کا رقبہ 14000 کنال بن گیا ۔ ان دونوں کا درمیانی فرق ڈیڑھ کلومیٹر تھا۔ ڈہوک الو اور ڈہوک حاجی گل کی آبادی سالم بھٹی کلیال ہے۔ اور ڈہوک گنگال میں بھی کافی بھٹی کلیال راجپوت ہیں۔ تو اس نے ان تینوں ڈہوک کو اور دو پتی کو ملا کر ڈہوک گنگال کا نام بدل کر ایک باقائدہ موضع بھیر کلیال تشکیل دیا۔ لیکن آج بھی ڈہوک الو اور ڈہوک حاجی گل کو اسی نام سے پکارا جاتا ہے۔ صرف ڈہوک گنگال کو ہی بھیر کلیال کہا جاتا ہے۔ اور ان دونوں پتی کہ لٹھ جات علیحدہ ہیں۔ 1905 کہ ریکارڈ میں اس موضع کی سب سے بڑی زمیندار قوم بھٹی کلیال راجپوت ہے اس قوم کہ دو نمبردار ہیں۔ آوان گنگال اس موضع کی دوسری بڑی زمیندار قوم ہے جس کا ایک نمبردار ہے۔ جو کہ زرعی ٹیکس مالکانہ حقوق کی بنیاد پر لیا جاتا ہے ۔ 1961 سے اس موضع میں بلدیاتی نظام بھی چل رہا ہے۔ یہ تاریخ ان دونوں قوموں اس گاؤں کی تاریخ تھی۔ اگر کسی نے ریکارڈ دیکھنا ہے تو دیکھ سکتا ہے ۔ بھیر کلیال کہ شمال مشرق میں موضع بھٹ میں ایک دربار ٹانویں شریف ہے۔ دربار کہ چاروں طرف آوان گنگال کی ملکیت ہے ۔ بزرگ کا تعلق آوان قبیلے سے ہے۔ جو انگا شریف سے تشریف لائے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں کاپی رایٹ کرنا قانونی جرم ہے۔