User:Kaami Ahmed
شہادت حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ تعالیٰ عنھہ
حضرت ذوالنورین عثمان بن عفان رضی اللہ تعالیٰ عنھہ کی شہادت عالم اسلام میں ایک بہت بڑا مقام رکھتی ہے۔ باغیوں نے جس ظالمانہ طریق سے انہیں شہید کیا اور ان پر مظالم ڈھائے، ان کی وفات کا واقعہ پڑھ کر آنکھیں اشک بار ہو جاتی ہیں۔ خلیفہ ثالث حضرت عثمان غنی رضی اللہ تعالیٰ عنھہ پر باغی طرح طرح کے الزامات لگا کر انہیں خلافت سے دستبردار کرنے کی کوششوں میں لگے رہتے تھے۔ یہ باغی مصر، کوفہ وغیرہ سے آئے تھے۔ حضرت عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنھہ کو معلوم ہو چکا تھا کہ یہ باغی یا تو انہیں خلافت سے معزول کر دیں گے یا انہیں قتل کر دیں گے۔ حج کے موقع پر حضرت امیر معاویہ رضی اللہ تعالیٰ عنھہ نے حضرت عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنھہ کو اپنے ساتھ شام جانے کی پیش کش کی لیکن حضرت عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنھہ شہادت قبول کرنے کو تیار تھے لیکن نبی کا شہر چھوڑنے پر رضا مند نہ ہوئے۔ اور خالص اس غرض سے کہ نبی کے شہر میں خون نہ بہے، حضرت عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنھہ نے حضرت امیر معاویہ رضی اللہ تعالیٰ عنھہ سے کسی طرح کی بھی مدد لینے سے انکار کر دیا۔ حضرت عثمان غنی رضی اللہ تعالیٰ عنھہ کی شہادت کے روز سب سے پہلے محمد بن ابوبکر بن علی ان کے گھر کی دیوار پھلانگ کر داخل ہوا اور حضرت عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنھہ کی داڑھی پکڑ لی۔ باغیوں نے حضرت عثمان غنی رضی اللہ تعالیٰ عنھہ کے گھر کا محاصرہ کر لیا۔ باغیوں کی تعداد دس ہزار سے زیادہ تھی۔ ان کا سردار مالک اشتر تھا۔ محاصرے کے دوران حضرت عثمان غنی رضی اللہ تعالیٰ کا پانی بند کر دیا گیا، ان کے گھر پر آگ کے شعلے پھینکے گئے اور سنگ باری کی گئی۔ حضرت عثمان غنی رضی اللہ تعالیٰ عنھہ کی شہادت کے وقت وہ قرآن کریم کی تلاوت کر رہے تھے۔ باغیوں نے شہادت کے بعد حضرت عثمان غنی رضی اللہ تعالیٰ کے جسم کو دفن بھی نہ ہونے دیا۔ تین دن تک ان کا جسم ان کے گھر میں پڑا رہا۔ ان کا نمازہ جنازہ پڑھنے سے روکا گیا، پھر رات کے اندھیرے میں ان کی زوجہ محترمہ نے چار پانچ افراد کے ساتھ جنازہ پڑھا اور رات کے اندھیرے میں باغیوں سے چھپ کر انہیں دفنایا گیا۔ حضرت عثمان غنی رضی اللہ تعالیٰ کے قاتلین میں مالک اشتر، محمد بن ابوبکر بن علی کے علاوہ عمار ابن یاسر اور دیگر لوگ بھی شامل تھے۔