Jump to content

User:Baig2022

From Wikipedia, the free encyclopedia

Mir Muhammad Nazim Khan K.C.I.E (Ruler of former Hunza State) Northern Pakistan (April 1892 to July 1938) Mir Muhammad Nazim Khan Ibn Mir Ghazan Khan I was a brave and worthy ruler. You were able to speak Brushski, Vakhi, Turkish and Persian languages. His father Mir Ghazan Khan I Ibn Mir Shah Ghazanfar I married several times. His elder brother Mir Safdar Khan's mother was the daughter of the ruler of Nagar state. The mother of the second brother, Shah Salim alias Bapu, was the daughter of Bobosh Beg, the ruler of the state of Srikol (Sinkiang Province, China). The mother of the third and fourth brothers Sakhawat Shah alias Mikey and Jehandad Shah was the daughter of Wazir Asadullah Baig. The fifth brother Nafis Khan's mother was from Mouza Ganesh (Hunza) and Mir Muhammad Nazim Khan's own mother was Mouza Ghulmit of Wakhi race; belonged to Gojal (Hunza). For the wider interests of the Hunza state, Mir Ghazan Khan I, in consultation with his wise minister Asadullah Beg and elders of the Hunza State, had preferred Shah Salim alias Bapu as the future crown prince among all his six sons, whose maternal grandparents were the rulers of Srikol. And he was going to be married to the daughter of Mehtar Amanul Mulk, the famous ruler of Chitral state. Because of this, his son Mir Safdar Khan, due to resentment, together with his like-minded people, first killed his father in September 1886, then killed his brother Shah Salim alias Bapo in a remote valley called Shimshal during his exile, by the hands of a person named " MQ” and Sakhawat Shah alias Miki and Jahandad Shah were killed by the hands of persons “ N.H. and M.H” in the village named Gulkin. The mother of Sakhawat Shah alias Miki (nursed by Tarangfa Zawara and Ashdar of Ganish village) and Jahandad Shah (nursed by Arbab Ali Johar and Ali Gohar Gulkan village), who was the daughter of Wazir Asadullah Baig was also killed by the orders of Mir Safdar Khan. All these events and tragedies were well witnessed by Mir Muhammad Nazim Khan before the arrival of the British to Hunza Nagar states and he was blessed with a long (April 1892 to July 1938) opportunity to rule successfully during the British period. During his period, friendly relations and relations between Hunza, Nagar, Diamer, Baltistan and Ghizher increased and provided opportunities for the people of Hunza to settle in the suburbs of Gilgit apart from Hunza. During his tenure, the British authorities organized the Gilgit Scouts for the first time and the local commanders of the same Gilgit Scouts fought the Gilgit Baltistan War of Independence (1947-1948) under the guidance and cooperation of British Commander Major W. Brown and made the region Gilgit Baltistan a part of Pakistan. The British expanded the structure of the existing British Council in Kashgar, Xinjiang Province, China, regardless of its objectives, and provided employment opportunities to the youth of Hunza. All these activities were carried out under the patronage and plans of the British. This is a very long topic. A book to understand this to some extent is The Great Game by Peter Hopkirk. Mir Muhammad Nazim Khan also had many marriages. His eldest son Mir Ghazan Khan II (July 1938 – May 1945) and Shahbaz Khan's mother was the daughter of Raja Bahadur Khan Maqpon, the ruler of Astor state. The mother of his other sons Muhammad Ghani Khan and Ayub Khan was from Karimabad, Hunza. The mother of the third and fourth sons, Amin Khan and Shah Khan, was the daughter of Syed Jalal Shah Ghazar, and the mother of the fifth son, Ghazi Johar Khan alias Hari Tham, and the mother of the sixth son Dr. Sahib Khan (living in London) was also the younger daughter of Syed Jalal Shah Ghazar. Late Mir Muhammad Nazeem Khan also had to bear the traumas of his beloved son Muhammad Ghani Khan's death at an early age and Amin Khan's accidental death in his youth. May Allah accept the souls of Mir Muhammad Nazim Khan and his ancestors and descendants in His mercy. Amen New settlements of Mir Muhammad Nazim Khan: Mauza Rahimabad (Mutam Das) and Oshikhandas (Gilgit), Ainabad alias Ghos Ben (now submerged in Attabad Lake), Nazimabad alias Shiskat, Sarteez, Sost, Khudaabad. , Khairabad alias Ramanji (Gojal Hunza), Khanabad, Hussainabad, Khizrabad (Shinaki Hunza). Biography of Yer Muhammad Nazim Khan: During 1921 to 1922, Mir Muhammad Nazim Khan came to knew that his late Wazir Khan Bahadur Wazir Humayun Baig’s (died April 1916), younger brother Faraj Muhammad Raza Beg (died and buried 1923, Bombay, India) Ibn Wazir Asadullah Beg, have started writing the history of Hunza in Persian language. So, Mir Sahib also called Akhund Aman Ali Shah from Somair of Nagar State to write the draft of his biography in Persian language with the help of Faraj Muhammad Raza Beg's grandson Haji Qudratullah Beg. Which was translated into English by Munshi Muhammad Masih Pal and Captain Berkley Sahib. And a few years ago, the Urdu translation of that biography was published by senior librarian Sher Baz Barcha as well as Prince Zahoor Hussain (grandson of Mir Muhmmad Nazim Khan) from Puniyal also has published it, in English. Suggestion: All honorable ladies and gentlemen who are interested in the history of Hunza and Nagar and the government authorities are requested; that on the recently installed monument on the Karakoram Highway in the limits of Aliabad Tehsil in Hunza District, It will be just justice to install the name and background of Mir Muhmmad Nazim Khan. Because if we install memorials in memory of the tourists who died in road accidents on the Karakoram Highway, then the entire Karakoram Highway would be insufficient. Which has nothing to do with our history. However, if the intention is to commemorate those who died in road accidents or killings on the Karakoram highway, then build a collective memorial near the Gilgit Jutial bus stand. So that more people can see it. As someone has said in Urdu poetry; What did the earth bloom? How does the sky change color? Neither Grave of Alexander nor Grave of Dara (Darius) exists… How all such noble people have perished. Note: A few more points have been added. Text By : E.U.Baig Kanjudi میر محمد نظیم خان ابن میر غضن خان اول ایک بلند ہمت اورلائق حکمران گزرے ہیں۔ آپ بروشسکی ، وخی ، ترکی اور فارسی زبانوں کو بولنے پر قادر تھے۔ ان کے والد گرامی میر غضن خان اول ابن میر شاہ غضنفر اول نے متعدد شادیاں کی تھین۔ اُن کے بڑے بھائی میر صفدر خان کی والدہ ریاست نگر کے حکمران کی بیٹی تھیں۔ دوسرے بھائی شاہ سلیم عرف بپو کی والدہ ریاست سریقول (صوبہ سنکیانگ چین) کے حکمران بوبوش بیگ کی بیٹی تھیں۔ تیسرے اور چوتھے بھائی سخاوت شاہ عرف مِکی اور جہانداد شاہ کی والدہ وزیر اسد اللہ بیگ کی بیٹی تھی۔ پانچویں بھائی نفیس خان کی والدہ موضع گنش (ہنزہ) سے تھیں اور میر محمد نظیم خان کی اپنی والدہ وخی نسل کے موضع گلمت ؛ گوجال (ہنزہ) سے تعلق رکھتی تھیں۔

میر غضن خان اول نے ریاست ہنزہ کے وسیع مفادات کے خاطر اپنے دانشمند وزیر اسد اللہ بیگ اور اکابران کی مشاورت سے اپنے تمام چھ فرزندوں میں سے شاہ سلیم عرف بپو کو ترجیح دے کر مستقبل کا ولی عہد مقرر کیا تھا جن کے ننھیال سریقول کے حکمران تھے اور اُن کی شادی ریاست چترال کے نامور حکمران مہتر امان الملک کی بیٹی سے ہونے والی تھی ۔ جس کے سبب اُن کے فرزند میر صفدر خان نے  رنجش کی وجہ سے اپنے ہم خیال افراد سے مل کر ستمبر 1886 ء میں  پہلے اپنے والد کا قتل کروایا پھر اپنے بھائی شاہ سلیم عرف بپو کو شمشال نامی دور افتادہ وادی میں دوران جلاوطنی مسمی "م" نامی شخص کے ہاتھوں اور سخاوت شاہ عرف مِکی و جہانداد شاہ کو غلکن نامی گاوں میں مسمیان م۔ح اور ن۔ح کے ہاتھوں قتل کروایا۔ سخاوت شاہ عرف مِکی (پروردہ ترنگفہ زوارہ و اشدر گنش) اور جہانداد شاہ (پروردہ ارباب علی جوہر و علی گوہر غلکن۔گوجال)  کی والدہ دختر وزیر اسداللہ بیگ کو بھی قتل کروا دیا۔  یہ تمام واقعات اور حالات میر محمد نظیم خان نے انگریزوں کی ہنزہ نگر آمد سے قبل دیکھے تھے اور انگریز دور میں کامیابی کے ساتھ حکمرانی کا ایک طویل (اپریل 1892 تا جولائی 1938 ء) موقع بھی نصیب ہوا۔ ان کے دور میں ہنزہ، نگر ، دیامر , بلتستان اور غذر کے مابین دوستانہ تعلقات اور رشتے داریوں میں اضافہ ہوا اور ہنزہ کے علاوہ گلگت کے مضافات میں ہنزہ والوں کو آبادکاری کا موقع بھرپور فراہم کیا۔ ان کے دور میں انگریز حکام نے گلگت سکاوٹس کو پہلی دفعہ منظم کیا اور اسی گلگت سکاوٹس کے مقامی کمانڈروں نے انگریز کماڈر میجر براون کی راہنمائی اور تعاون سے آزادی گلگت بلتستان (1947-1948) کی جنگ لڑ کر خطہ گلگت بلتستان کو پاکستان کا حصہ بنانے میں کلیدی کردار بھی ادا کیا۔ 

انگریزوں نے چین کے صوبہ سنکیانگ کے شہر کاشغر میں پہلے سے موجود برٹش کونسل کو اُس کے اہداف سے قطع نظر مزید فعال کرکے اس کے ساخت کو وسیع کرکے ہنزہ کے نوجوانوں کو ملازمت کے مواقع بھی مہیا کئے۔ یہ تمام سرگرمیاں انگریزوں ہی کی سرپرستی اور منصوبوں کے تحت ہی عمل میں آئی تھیں۔ یہ ایک بہت طویل موضوع ہے۔ جس کو کسی حد تک سمجھنے کے لئے ایک کتاب The Great Game by Peter Hopkirk ایک چشم کشاء کتاب ہے۔

اور میر محمد نظیم خان نے بھی متعدد شادیاں کی تھیں ۔ اُن کے بڑے بیٹے میر غضن خان دوئم (جولائی 1938 ء تا میء 1945ء)  اور شہباز خان کی والدہ ریاست استور کے حکمران راجہ بہادر خان مقپون کی بیٹی تھیں۔ اُن کے دوسرے بیٹے محمد غنی خان اور ایوب خان کی والدہ کریم آباد ہنزہ سے تھیں۔ تیسرے اور چوتھے بیٹے امین خان اور شاہ خان کی والدہ سید جلال شاہ غذر کی بیٹی تھیں اور پانچویں بیٹے غازی جوہر خان عرف ہری تھم اوراور چھٹے بیٹے ڈاکٹر صاحب خان (حیات ہیں لندن میں)  کی والدہ بھی سید جلال شاہ غذر کی چھوٹی بیٹی تھیں۔ مرحوم میر محمد نظیم خان کو اپنی زندگی میں اپنے عزیز بیٹے محمد غنی خان کی عین عنفوان شباب میں موت اور امین خان کی کمسنی میں حادثاتی موت کے صدمات کو بھی برداشت کرنا پڑا۔  اللہ پاک میر محمد نظیم خان اور اُن کے اجداد و اولاد کی ارواح کو اپنی جوار رحمت میں قبول فرمائے۔ آمین 
میر محمد نظیم خان کی نو آبادیات : موضع رحیم آباد (متم داس) و اوشی کھنداس (گلگت) ، آئین آباد عرف غوث بن (یہ اب عطا آباد جھیل میں غرقاب ہوا ہے) ،   نظیم آباد عرف ششکٹ ، سرتیز ، سوست ، خدا آباد ، خیر آباد عرف رمنجی (گوجال ہنزہ) ،خانہ آباد ، حسین آباد،  خضر آباد (شناکی ہنزہ) ۔ 

میر محمد نظیم خان کی سوانح عمری : 1921ء تا 1922ء کے دوران میر محمد نظیم خان کو یہ علم ہوا کہ اُن کے متوفی وزیر خان بہادر وزیر ہمایون بیگ (متوفی اپریل 1916ء ) ابن وزیر اسد اللہ بیگ کے چھوٹے بھائی فراج محمد رضا بیگ (متوفی و مدفون 1923ء بمبیء ہندوستان) تاریخ ہنزہ کی تحریر فارسی زبان میں شروع کرچکے ہیں۔ چنانچہ میر صاحب نے بھی ریاست نگر کے موضع سمائر سے آخوند امان علی شاہ کو طلب کرکے فراج محمد رضابیگ کے پوتے حاجی قدرت اللہ بیگ کی اعانت سے اپنی سوانح عمری کا مسودہ فارسی زبان میں تحریر کروایا۔ جس کا انگریزی ترجمہ منشی محمد مسیح پال اور کپتان برکلے صاحب نے کیا۔ اور چند سال قبل اُس سوانح عمری کا اردو ترجمہ سینیر لائبریرین شیر باز برچہ نے کرکے چھپویا ہے۔ چند سال قبل میر محمد نظیم خان کے نواسے شہزادہ ظہور حسین بروشے (ریاست پنیال) نے بھی اُس سوانحعمری کی اصل انگریزی ترجمے کی مسودے کو چھپوایا تھا۔ اب شاید مارکیٹ میں دستیاب نہیں ہے۔


تجویز

ہنزہ نگر کی تاریخ میں دلچسپی لینے والے تمام معزز خواتین و حضرات اور حکومتی ارباب اختیار سے عرض ہے کہ ضلع ہنزہ کے حدود میں تحصیل علی آباد کے آغاز حدود میں قراقرم ہائے وے پر حالیہ نصب شدہ یادگار پر میر محمد نظیم خان (متوفی جولائی 1938 ء ) کا نام و پس منظر نصب کرنا عین انصاف ہوگا۔ کیونکہ اگر ہم قراقرم ہائے وے پر حادثات میں جان بحق ہونے والے سیاحوں کی یاد میں یادگاریں یونہی نصب کریں گے تو پورا قراقرم ہائے وے بھی کم پڑ جائے گا۔ جن کا ہماری اس تاریخ سے کوئی سروکار نہیں ہے۔ البتہ اگر قراقرم ہائے وے پر حادثات (روڈ ایکسیڈنٹس) میں مرنے والوں کی یاگار بنانا ہی مقصود ہو تو ایک اجتماعی یادگار گلگت جٹیال بس اڈے کے آس پاس تعمیر کریں۔ تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اُس کو دیکھ سکیں۔ جیساکہ کسی نے فرمایا ہے ؛

زمین چمن گل کھِلاتی ہے کیا کیا 

بدلتا ہے آسمان رنگ کیسےء کیسےء نہ گور سکندر نہ ہے قبر دارا مٹے نامیوں کے نشان کیسےء کیسےء نوٹ : چند نکات مزید اضافہ کی گئیں ہیں۔ تحریر : ای یو بیگ کنجودی